وزیر داخلہ محسن نقوی نے کہا ہے کہ چینی شہریوں اور منصوبوں کا تحفظ یقینی بنانا حکومت کی اولین ترجیح ہے۔
انہوں نے یہ بات جمعرات کے روز اسلام آباد میں چینی سفارتخانے کے دورے کے موقع پر چینی سفیر Jiang Zaidong سے گفتگو کرتے ہوئے کہی۔
وزیر داخلہ نے کراچی میں فائرنگ کے واقعے پر افسوس ظاہر کیا جس میں دو چینی شہری زخمی ہوگئے تھے۔ملاقات کے دوران فریقین نے اس بات پر اتفاق کیا کہ مستقبل میں اس طرح کے واقعات کو روکنے کے لئے مشترکہ حکمت عملی وضع کی جائے۔