ایف آئی اے اینٹی کرپشن سرکل اسلام آباد کی کاروائی کرتے ہوئے سی ڈی اے پلاٹوں کے فراڈ میں ملوث 2 ملزمان گرفتار کر لیا۔
گرفتار ملزمان راجہ خاور علی اور سادات علی شامل۔ملزم سادات علی سی ڈی اے میں بطور جونئیر اسسٹنٹ لینڈ تعینات تھا۔اسپیشل جج سینٹرل II اسلام آباد نے پلاٹ فراڈ کیس میں ملزمان کی ضمانت قبل از گرفتاری مسترد کر دی۔
ترجمان ایف آئی اے کے مطابق ملزمان نے سی ڈی اے کے 8 پلاٹوں کی غیر قانونی الاٹمنٹ حاصل کی ۔راجہ خاور علی نے سادات علی کی ملی بھگت سے غیر قانونی طور پر سی ڈی اے پلاٹس کی الاٹمنٹ حاصل کی۔
ملزمان نے سیکٹر I-11/2 میں متاثرہ افراد کے پلاٹس پر غیر قانونی قبضہ حاصل کیا۔موضع سنگجانی کے متاثرہ افراد کے پلاٹس کی غیر قانونی الاٹمنٹ کے نتیجے میں قانونی وارثین کو نقصان اٹھانا پڑا۔ملزمان کو گرفتار کر کے تفتیش کا آغاز کر دیا گیا