بلاول بھٹو زرداری کی پنجگور میں دہشتگردی کی مذمت، وزیراعلیٰ سے تفصیلات طلب

پیپلز پارٹی کے چئیرمین بلاول بھٹو نے کہا ہے کہ پنجگور میں غریب مزدوروں کو بربریت کا نشانہ بنانے کی مذمت کرتا ہوں۔نہتے محنت کشوں کو نشانہ بنانا بزدلانہ فعل ہے، واقعہ کے ذمہ داران سے خون کے ہر قطرے کا حساب لیں گے۔

انہوں نے کہا کہ مجھ سمیت پورا پاکستان متاثرہ خاندانوں کے ساتھ ہے، انصاف دلائیں گے۔ یقین ہے، پنجگور سانحہ میں ملوث درندے جلد قانون کے کٹہڑے میں ہوں گے۔

نائب صدر پیپلز پارٹی سینیٹر شیری رحمان نے بھی بلوچستان میں مزدوروں کے قتل اور اغواء کے واقعات کی شدید مذمت کی ہے۔اپنے پیغام مین انہوں نے کہا کہ پنجگور میں 7 مزدوروں کے بہیمانہ قتل اور موسیٰ خیل سے 20 سے زائد مزدوروں کے اغواء کے واقعات قابل مذمت ہیں۔

شہید ہونے والے مزدوروں کے لواحقین کے ساتھ دلی ہمدردی کا اظہار کرتے ہیں۔اللہ تعالیٰ سے دعا گو ہیں کہ انکو یہ سانحہ برداشت کرنے کی ہمت عطا فرمائے۔

میں امید کرتی ہوں کہ اغواء شدہ مزدوروں کی جلد اور بحفاظت واپسی کو یقینی بنایا جائے گا۔ یہ معصوم مزدور دن رات محنت کر کے اپنے اہل خانہ کا پیٹ پالنے کی جدوجہد کرتے ہیں۔

ان مزدوروں کا ریاستی معاملات سے کوئی تعلق نہیں۔ان کا قتل اور اغواء غیر انسانی عمل ہے جو کسی بھی طور پر قابل قبول نہیں۔

اپنا تبصرہ لکھیں