بلوچستان اینٹی نارکاٹکس اور او جی ڈی سی ایل پر حملے املاک نذر آتش 20 سے زائد مزدور اغوا

ہفتہ اور اتوار کی درمیانی شب موسی خیل کے علاقہ سرراغہ میں مُسلح افراد کی کارروائی میں اوجی ڈی سی ایل سے وابستہ نجی کمپنی کی مشینری نذر آتش کر دی گئی۔نذر آتش ہونے والی مشینری میں گاڑی,سات بلڈوزر شامل ہیں اسسٹنٹ کمشنر درگ کی طرف سے حملہ کی تصدیق کر دی گئی۔

مسلح افراد نے نجی کمپنی کے اہلکاروں کو یرغمال بنا کر کارروائی کی اور 20 سے زائد مزدوروں کو اغوا کر لیا,واقعہ تحصیل درگ کے علاقے توئی سر میں پیش آیا۔اسسٹنٹ کمشنر درگ کا کہنا ہے کہ حالات پر قابو پانے کے لیےنفری جائے وقوعہ کی طرف روانہ کر دی گئی ہے۔

جبکہ مسلح افراد کے دوسرے حملے میں گوادر کے علاقے پسنی میں اینٹی نارکوٹیکس کیمپ کو نشانہ بنایا گیا ہے،پسنی سے غیر سرکاری اطلاع کے مطابق مسلح افراد نے اینٹی نارکوٹیکس کیمپ کو حملے میں نشانہ بنایا۔

پسنی سے اطلاعات کے مطابق نامعلوم افراد نے پسنی الیاس فش کمپنی روڈ کے مقام پر اینٹی نارکوٹکس کے کیمپ کو ایک حملے نشانہ بنایا جہاں دو دھماکوں کیساتھ شدید فائرنگ کی آواز سنی گئی ہے۔دھماکوں کے بعد فائرنگ کا سلسلہ کافی دیر تک جاری رہا، جبکہ حملے میں کسی قسم کی نقصانات کے تاحال اطلاعات نہیں۔

پسنی حملے کے بعد فورسز بھاری تعداد جائے وقوعہ طرف روانہ ہوگئی ہے۔تاہم سرکاری سطح پر حملے کی تصدیق کی یا تردید سامنے نہیں آیا

اپنا تبصرہ لکھیں