اوجی ڈی سی ایل اور چینی کمپنی سی سی ڈی سی کے درمیان مفاہمتی یادداشت پر دستخط

ایک اہم پیشرفت کے طور پر، چین کے صوبہ شانزی کے شہر زیان میں جاری آٹھویں سلک روڈ انٹرنیشنل ایکسپو برائے سرمایہ کاری اور تجارت کے فورم کے دوران، پاکستان کی معروف ای اینڈ پی کمپنی او جی ڈی سی ایل اور عوامی جمہوریہ چین کی ڈرلنگ اور اپ اسٹریم آئل فیلڈ سروسز کی بڑی کمپنی سی سی ڈی سی کے درمیان ایک ایم او یو پر دستخط ہوئے۔

یہ ایم او یو دونوں برادر ممالک کی پاکستان میں شیل اور ٹائٹ گیس کے وسائل کی ترقی کے لیے عزم کی نشاندہی کرتا ہے، جس کا مقصد ملک کی توانائی کی ضروریات کو مقامی وسائل سے پورا کرنا ہے۔

او جی ڈی سی ایل کی جانب سے ایگزیکٹو ڈائریکٹر (پروڈکشن) جناب ممتاز علی سومرو اور سی این پی سی چوآنگ ڈرلنگ انجینئرنگ کمپنی لمیٹڈ کے نائب صدر مسٹر ژانگ ژیڈونگ نے اپنے متعلقہ اداروں کی طرف سے ایم او یو پر دستخط کیے۔

تقریب میں وفاقی وزیر برائے توانائی (پیٹرولیم ڈویژن) جناب مصدق ملک اور چین میں پاکستان کے سفیر جناب خلیل ہاشمی بھی موجود تھے۔

وفاقی وزیر برائے پیٹرولیم ڈاکٹر مصدق ملک نے امید ظاہر کی کہ دونوں ممالک کے درمیان توانائی کے شعبے میں تعاون اور اشتراک آنے والے وقتوں میں مزید مضبوط ہوگا، جس سے دونوں قوموں کو باہمی فائدہ پہنچے گا۔ او جی ڈی سی ایل اور سی سی ڈی سی کے درمیان شیل گیس/ٹائٹ گیس پر تعاون ہمارے ملک کے پوشیدہ توانائی کے وسائل کو دریافت کرنے کے لیے ایک نیا باب کھولے گا۔

اپنا تبصرہ لکھیں