اسلام آباد سنگجانی کا ایس ایچ او عاصم زیدی اپنے ہی تھانے میں گرفتار

ترجمان اسلام آباد پولیس کے مطابق تھانہ سنگجانی میں ایس ایچ او عاصم زیدی کے خلاف مقدمہ درج کر کے گرفتار کر لیا گیا۔مقدمہ اختیارات سے تجاوز اور شہریوں کو حبس بے جا میں رکھنے پر درج کیا گیا۔

ایس ایچ او سنگجانی عاصم زیدی نے 2 افراد کو اغوا کر کے غیر قانونی حراست میں رکھا ہوا تھا۔جس پر اسلام آباد ہائی کورٹ نے پولیس کو تحقیقات اور قانونی کاروائی کرنے کا حکم دیا تھا۔

عدالت عالیہ کے حکم پر وقوعہ کے متعلق انکوائری عمل میں لائی گئی۔ڈی آئی جی أپریشن کی طرف سے انکوائری میں ایس ایچ او سنگجانی قصور وار پائے گئے۔

ہفتہ کے روز ایس ایچ او عاصم زیدی کے خلاف مقدمہ درج کرکے گرفتار کر لیا گیا۔ تاہم کچھ دیر بعد وہ عدالت سے ضمانت حاصل کرنے میں کامیاب ہو گئے۔

اپنا تبصرہ لکھیں