پولیس ذرائع کے مطابق ڈیرہ مراد جمالی میں بجلی اسٹیشن گریڈ روڈ کےکام کرنے والے مزدوروں پر نامعلو موٹر سائیکل سواروں نے دستی بم پھینکا اور فرار ہوگئے ۔ جس سے پانچ مز دور شدید زخمی ایک کی حالت تشویشناک بتائی جاتی ہے ۔
زخمیوں میں عبدا لعزیز ولد عبدالمنان ساکن خیر پور سندھ ، شاہد حسین والد کرم خان ساکن جعفر آباد ، محمد بچل ولد بہادر ساکن بھاگ ، حسین بخش ولد علی اکبر ساکن ڈیرہ مراد جمالی ، عبدالوھاب ولد محمد سفر ساکن جعفر آباد شامل ہیں۔پولیس نے علاقے کی ناکہ بندی کرکے دہشتگردوں کی تلاش شروع کردی۔