پی ٹی آئی ارکان کی گرفتاریوں کے معاملے پر اسمبلی کی سکیورٹی میں غیرذمہ داری پر سارجنٹ ایٹ آرمز اشفاق اشرف کو معطل کر دیا گیا،
سپیکر قومی اسمبلی نے سارجنٹ ایٹ آرمز کو 4ماہ کیلئے معطل کیا، پارلیمنٹ کی سکیورٹی میں ناکامی پر دیگر 4سکیورٹی اہلکار بھی معطل کردیئے گئے،سکیورٹی اسسٹنٹ وقاص احمداور 3جونیئر سکیورٹی اسسٹنٹ عبیداللہ، وحید صفدر اور محمد ہارون کو بھی معطل کر دیا گیا۔