صدر مملکت آصف علی زرداری سےعبد القدیر خان ہسپتال ٹرسٹ کی چیئرپرسن ڈاکٹر دینا خان کی قیادت میں وفد نے ملاقات کی جس میں رکن قومی اسمبلی آصفہ بھٹو زرداری بھی موجود تھیں
صدر مملکت نے معاشرے کے محروم اور پسماندہ طبقے کو مفت طبی اور صحت کی سہولیات فراہم کرنے والے ٹرسٹ کو اپنے تعاون کا یقین دلایا اورضرورت مند لوگوں کو صحت کی سہولیات فراہم کرنے والے ٹرسٹ کی خدمات کو سراہا
صدر نے کہا کہ ڈاکٹر عبدالقدیر خان کی قوم کے لیے خدمات پر پوری قوم ان کی مقروض ہے ڈاکٹر دینا خان نے صدر مملکت کو عوام کو طبی خدمات کی فراہمی میں ہسپتال کی کارکردگی بارے آگاہ کیا
وفد نے صدر مملکت کو ٹرسٹ کو درپیش مسائل سے بھی آگاہ کیا اور صدر مملکت کو بتایا کہ سابق ٹرسٹیز نے مالی غبن کیا، ٹرسٹ کے اکاؤنٹس کا غلط استعمال کیا،
صدر مملکت نےوفد کو اُنکے مسائل کے حل کی یقین دہانی کرائی اور ڈاکٹر عبد القدیر خان ہسپتال ٹرسٹ کی خدمات، لوگوں کی جانب سے عطیات کو سراہا