ایشیائی تنظیم براۓ پیداواریت کی اسلام آباد میں 4 روزہ بین الاقوامی تربیتی ورکشاپ کا افتتاح

پاکستان کی قومی تنظیم برائے پیداواریت (نیشنل پروڈکٹیوٹی آرگنائزیشن) اور ایشیائی تنظیم برائے پیداوریت(APO) کے زیر انتظام مشترکہ طور پر بین الاقوامی تربیتی ورکشاپ انعقاد کیا گیا ہے۔4 روزہ تربیتی ورکشاپ میں اس بین الاقوامی ورکشاپ میں اے پی او کے رکن ممالک منگولیا، نیپال، بنگلہ دیش، انڈونیشیا، تھائی لینڈ، ویتنام، کمبوڈیا اور ترکی کے 18 بین الاقوامی شرکاء کے ساتھ ساتھ 10 مقامی شرکاء نے شرکت کی۔قومی تنظیم برائے پیداوار یت کا کہنا ہے کہ ورکشاپ کا بنیادی مقصد مارکیٹنگ کے پیشہ سےوابسطہ افراد کو بااختیار بنانا ہے تاکہ وہ کاروباری ترقی کو آگے بڑھانے کے لیے موثر ڈیجیٹل مارکیٹنگ کی حکمت عملیوں کو تیار کر سکیں۔

تربیتی ورکشاپ کی افتتاحی تقریب سے خطاب کرتے ہوئے وفاقی ایڈیشنل سیکریٹری براۓ صنعت و پیداوار نے کہا کہ ڈیجیٹل ٹراسفارمیشن کے ذریعے پیداواری صلاحیت کو بڑھانا ہو گا، ایڈیشنل سیکرٹری صنعت و پیداواراسد اسلام مانی نے کہا کہ ایشیا پیسیفک خطے کی ترقی میں اہم شراکت کے لیے ایشین پروڈکٹیوٹی آرگنائزیشن کی کاکردگی قابل تعریف ہے۔ انہوں نے کہا اب وقت آ گیا ہے کہ اے پی او کے وژن ” ایشیاء پیسیفک میں جامع، جدت کے ذریعے پیداوریت میں اضافہ “ کوحاصل کرنے کے لیے اپنے عزم کی تجدید کی جائے۔

ایڈیشنل سیکرٹری نے کہا ہم اس ورکشاپ میں شرکت کرنے والے بین الاقوامی مندوبین کا گرمجوشی سے خیرمقدم کرتے ہیں۔ اے پی او اور این پی او کے درمیان تعاون کے نتیجے میں ڈیجیٹل ٹراسفارمیشن کےذریعے مارکیٹنگ میں ابھرتے ہوئے چیلنجوں کو حل کرنےمیں مدد ملے گی۔ اور یہ ورکشاپ ڈیجیٹل ٹراسفارمیشن کے ذریعے خطے کی صلاحیت کو بڑھانے میں ایک اہم کردار ادا کرے گی۔

پاکستان کی قومی تنظیم برائے پیداوار یت کے سربراہ محمد عالمگیر چوہدری نے خطاب کرتے ہوئے کرتے ہوئے کہا کہ پاکستان پہلے ہی ڈیجیٹل ٹراسفارمیشن کی راہ پر گامزن ہے۔قومی تنظیم برائے پیداوار اس کے لیے اقدامات پر عمل پیرا ہے۔جن میں نیشنل پروڈکٹیوٹی ماسٹر پلان اور پیداواریت کی پیمائش کے نظام شامل ہیں۔ماسٹر پلان پورے پاکستان میں پیداواری صلاحیت کو بڑھانے کے لیے ایک اسٹریٹجک فریم ورک پیش کرے گا، جب کہ پیمائش کا نظام پیداوار سے منسلک اجرتوں میں سہولت فراہم کرے گا، جو کام کی کارکردگی اور نتائج کو بہتر بنانے کے لیے ایک ضروری قدم ہے۔

عالمگیر چوہدری نے مزید بتایا کہ تربیتی ورکشاپ میں ملائیشیا اور پاکستان کے معروف ماہرین اسٹریٹجک ڈیجیٹل مارکیٹنگ کے جدید ترین رجحانات اور بہترین طریقوں کے بارے میں شرکاء کی رہنمائی کریں گے۔ موضوعات میں ڈیجیٹل مارکیٹنگ کی حکمت عملی، ڈیٹا پر مبنی فیصلہ سازی، اور گاہک پر مبنی نقطہ نظر شامل ہوں گے۔ورکشاپ اس بات کو یقینی بناتی ہے کہ یہ تربیت سیکھنے کا بھرپور تجربہ فراہم کرتی ہے۔

اپنا تبصرہ لکھیں