فائز عیسی نے مدت ملازمت میں توسیع لینے کے امکان کو مسترد کر دیا

چیف جسٹس قاضی فائز عیسیٰ نے مدت ملازمت میں توسیع لینے سے صاف انکار کرتے ہوئے وزیراعظم کے مشیر برائے سیاسی امور رانا ثناءاللہ کے دعوے کی بھی نفی کردی۔ زرائع ابلاغ کے مطابق نئے عدالتی سال کے آغاز کی تقریب موقع پر میڈیا نمائندگان سے غیر رسمی گفتگو کے دوران صحافی نےچیف جسٹس سے پوچھا کہ ’رانا ثناء اللہ صاحب کہہ رہے ہیں اگر تمام جج صاحبان کی عمر بڑھا دی جائے تو آپ بھی ایکسٹینشن لینے پر متفق ہیں؟‘، قاضی فائز عیسیٰ نے اس کے جواب میں کہا کہ ’نہیں میری تو رانا ثنااللہ سے کوئی ملاقات نہیں ہوئی اور نہ ہی بات کی ہے، اس حوالے سے آپ رانا ثنااللہ سے پوچھیے یا رانا ثناء اللہ کو میرے سامنے لے آئیں‘۔
مزید تفصیل بیان کرتے ہوئے انہوں نے بتایا کہ ’ایک میٹنگ ہوئی تھی جس میں اعظم نذیر تارڑ، جسٹس منصور علی شاہ اور اٹارنی جنرل موجود تھے، اس میٹنگ میں رانا ثناء اللہ موجود نہیں تھے، ہمیں بتایا گیا تمام چیف جسٹسز کی مدت ملازمت میں توسیع کر رہے ہیں، جس پر میں نے کہا کہ باقیوں کی کر دیں میں اپنے لیے قبول نہیں کروں گا، مجھے تو یہ نہیں پتا کہ کل میں زندہ رہوں گا بھی یا نہیں

اپنا تبصرہ لکھیں