واہ کینٹ 6 ستمبر 1965 کے شہدا کو خراج عقیدت پیش کرنے کے لئے پروقار تقریب منعقد کی گئی مہمان خصوصی میجر جنرل(ر)ڈاکٹر ثمریز سالک نے پاکستان یوتھ لیگ کو افواج پاکستان کے ساتھ اظہار یکجہتی پر خراج تحسین پیش کیا اور کہا کہ نوزائیدہ مملکت پاکستان سے متعلق قیاس آرائی کی جاتی تھی کہ جلد اس کا انجام خاتمے پر ہو گا لیکن اللہ رب العزت کا شکر ہے کہ پاکستان نے کوہ دشوار طے کیا اور افواج کے بل بوتے پر ارض وطن کو ناقابل تسخیر بنا دیا فوج کے جوانوں اور اعلی افسران دونوں نے کسی قربانی سے دریغ نہ کیا دشمن کے ناپاک عزائم کو دہشت گردی کی جنگ میں ناکام بناتے ہوئے فتح حاصل کی اب ہتھیاروں نہیں
بلکہ سوشل میڈیا کے ذریعے عوام کو نشانہ بنایا جا رہا ہے جس کے منفی اثرات سے محفوظ رہنے کے لیے عوام اور افواج کی یکجہتی وقت کا اہم تقاضا ہے ،شہدائے پاکستان پاکستان کو سلام پیش کرتے ہیں جن کی بدولت آج ہم آزادی سے لطف اندوز ہو رہے ہیں تقریب کی صدارت سیاسی،سماجی اور کاروباری شخص ذیلدار ظہیر شاہ نے کی خطبہء صدارت میں انھوں نے کہا کہ وطن کی خاطر قربانی دینا ہم سب پر فرض ہے موجودہ حالات میں نوجوان نسل کو اینٹی یوتھ وار کا سامنا ہے جس کے تدارک میں بہترین تعلیم و تربیت کے ذریعےاساتذہ کرام ایم کردار ادا کر سکتے ہیں
مہمان اعزاز کرنل(ر)خالد تیمور اکرم کا کہنا تھا کہ سوشل میڈیا پر فیک نیوز تحریک عوام اور افواج میں دوری اور بدگمانی کا سبب بن رہی ہے ہمیں ایسی سازش کا مل جل کر خاتمہ کرنا ہے عوام مثبت زاویہ نگاہ سے برداشت اور تحمل کے جذبات کو فروغ دیں کرنل (ر) فرخ محمود ملک نے کہا کہ شہید زندہ و تابندہ رہتے ہیں ان کی قربانی ملک و قوم کی سلامتی کی بنیاد ہے آج ملک مشکلات سے دوچار ہے ہر شخص کو اپنا محاسبہ کرنے کی ضرورت ہے
تقریب کے منتظم اعلٰی چیرمین پی وائے ایل عابد حسین نے پاکستان یوتھ لیگ کی جانب سے گذشتہ پچاس برس سے یوم دفاع پاکستان کی تقریبات میں نوجوان نسل کی جوش وجذبے سے بھرپور شرکت کی مختصر تاریخ بیان کی نظامت کے فرائض صحافی و کالم نگار، چیف آرگنائزر عفت رؤف نے انجام دیئے، تلاوت کلام پاک کا شرف محمد اویس اور نعت رسول مقبول کی سعادت جنرل سیکرٹری پی وائے ایل صاحب زادی تمکنت رؤف امیر کو حاصل ہوئی صدر سٹوڈنٹس سیکشن علی رضا نے نغمہ”اے راہ حق کے شہیدو”سنا کر خوب داد سمیٹی دی سکالرز سائنس کالج کی طالبہ عائشہ ارشد نے پرجوش تقریر کی تقریب میں پاکستان یوتھ لیگ جانب سے سید تقی شاہ، امجد محمود اور راجا ارشد کیانی شانہ بہ شانہ رہے واہ کینٹ شہدا کے خاندانوں نے بھی شرکت کی ان میں میجر عبدالوہاب تمفہ ء جرات ،ستارہء بسالت کے صاحبزادے میجر صلاح الدین اور کیپٹن حافظ عمر فاروق کے والدین اور برادر نے شامل تھے جنھوں نے شہدا سے متعلق اپنی یادوں کو تازہ کیا ۔۔مہمانوں بالخصوص شہدا کے خاندانوں کو پھولوں کے گلدستے پیش کیے گئے
سکول کالج کے طلبہ طالبات نے خوبصورت نغمے اور پرجوش ٹیبلوز پیش کر کے محفل کا لہو گرما دیا ان سکولوں میں سی بی سکول لالہ رخ ،ایف جی سکول 1 بوائز،ڈی سکالرز سائنس کالج، ایف جی سکول 1 گرلز،ایف جی ڈگری کالج فار مین،ڈی برائٹ ہال پبلک سکول حسن ابدال اور کینٹ کالج فار گرلز شامل تھے افواج پاکستان کے مختلف یونیفارمز زیب تن کیے ننھے طلبہ کو شرکاء محفل نے دل کھول کر داد دی مہمانوں کو پاکستان یوتھ لیگ کی جانب سے یادگاری شیلڈز بھی تقسیم کی گئیں