ایرانی سفیر کا یوم دفاع پاکستان پر خصوصی پیغام، پاکستانی فوج اور شہداء کو خراج عقیدت

ایران کے اسلامی جمہوریہ کے سفیر رضا امیری مقدم نے پاکستان کو یوم دفاع کے موقع پر دلی مبارکباد پیش کی۔اپنے پیغام میں انہوں نے پاکستان کی مسلح افواج، حکومت اور عوام کے ساتھ یکجہتی کا اظہار کیا اور ان پاکستانی شہداء کو خراج عقیدت پیش کیا جنہوں نے اپنے وطن کا دفاع کیا۔

سفیر نے ایران اور پاکستان کے مضبوط برادرانہ تعلقات پر زور دیتے ہوئے امید ظاہر کی کہ دونوں ممالک کے درمیان یہ رشتہ مزید مضبوط ہوتا جائے گا۔

یہ پیغام ایرانی سفارتخانے کے سرکاری سوشل میڈیا پلیٹ فارمز پر بھی شیئر کیا گیا۔

اپنا تبصرہ لکھیں