اسلام آباد ریاست ہائے متحدہ امریکہ کے سفیر ڈونلڈ بلوم نے آج پاکستان کے نائب وزیراعظم اور وزیرِ خارجہ اسحاق ڈار سے ملاقات کی۔
اس موقع پر دونوں فریقین نے وسیع باہمی اور علاقائی اُمور، بشمول افغان پناہ گزینوں اور پناہ کے خواہاں افراد کا تحفظ، معاشی شعبوں میں تعاون، سیکورٹی، انسداد دہشت گردی اور علاقائی تعاون پر تبادلہ خیال کیا۔
اس سال پاکستان اقوام متحدہ کی سلامتی کونسل میں غیر مستقل رکن کی حیثیت سے اپنی مدت کا آغاز کرنے جا رہا ہے۔ امریکی سفیر نے اقوام متحدہ کی جنرل اسمبلی اجلاس سے متعلق پاکستان کی ترجیحات کے بارے میں نائب وزیراعظم ڈار کے خیالات کا خیر مقدم کیا ۔