نیشنل پریس کلب کیرم ٹورنامنٹ کی اختتامی تقریب

اسلام أباد نیشنل پریس کلب اسلام آباد میں گزشتہ ماہ شروع ہونے والے کیرم ٹورنمامنٹ کی اختامی تقریب سوموار کے روز منعقد ہوئی۔نیشنل ہائی وے اتھارٹی کے ترجمان ڈائریکٹر ڈاکٹر سہیل آفتاب نے بطور مہمان خصوصی تقریب میں شرکت کی۔ انہوں نے ٹورنامنٹ میں بہترین کارکردگی دکھانے والی ٹیموں کو نقد انعامات اور شیلڈ دیئے۔

سکریٹری نیشنل پریس کلب نئیر علی نے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ ٹورنامنٹ کے منتظم نیشنل پریس کلب سپورٹس کمیٹی کے رکن شیخ نوید احمد نے بے لوث جذبے کے تحت ٹورنامنٹ منعقد کیا۔کیرم ٹورنامنٹ کے نتیجے میں پریس کلب کی رونق میں اضافہ ہوا ہے۔پریس کلب کے سپورٹس روم میں سارا سال کھیلوں کی سرگرمیاں جاری رہتی ہیں۔کلب کے اراکین اور صحافی بڑی تعداد میں ان ڈور کھیلوں میں خصوصی دلچسبی لیتے ہیں۔ ٹورنامنٹ کے انعقاد کا مقصد ان ڈور کھیلوں سے دلچسبی رکھنے والے کلب اراکین اور صحافیوں کی حوصلہ افزائی اور صحت مندانہ سرگرمیوں میں اضافہ کرنا ہے۔

اس موقع پر خطاب کرتے ہوئے ڈائریکٹر سہیل آفتاب نے کہا کہ ہر سال 23 اگست کو کیرم کا عالمی دن منایا جاتا ہے۔ اس کھیل کی ابتدا بھی برصغیر سے ہی ہوا ہے۔بھارت اور سری لنکا کیرم کے کھیل پر خصوصی توجہ دیتے ہیں۔نیشنل پریس کلب میں کریم ٹورنامنٹ کے موقع پر خوشی ہوئی کہ پریس کلب ان ڈور کھیلوں کے زریعے صحت مندانہ سرگرمیوں کو پروان چڑھا رہا ہے۔معاشرے کے دیگر طبقات اور اداروں کو بھی اس کھیل پر توجہ دینی چاہیئے۔

اس سے قبل مہمان خصوصی ڈاکٹر سہیل آفتاب، صدر پریس کلب اظہر جتوئی اور دیگر شخصیات کی موجودگی میں کیرم ٹورنامنٹ کا فائنل میچ کھیلا گیا۔اظہار نیازی اور توصیف عباسی کی ٹیم نے حریف راجہ ظفر اور رضوان کی ٹیم کو 2 کے مقابلے میں صفر سے شکست دے کر فائنل میں کامیابی حاصل کی۔

اپنا تبصرہ لکھیں