اسلام آباد، ایتھوپیا ایمبیسی اسلام آباد نے گوملے اور اسٹوڈیو ون کے تعاون سے مارگلہ ہلز ٹریل 5 میں صفائی مہم کا کامیاب انعقاد کیا، جس میں 100 سے زائد افراد نے شرکت کی۔ اس مہم کا آغاز ایتھوپیا کے سفیر ڈاکٹر جمال بکر عبداللہ نے ایتھوپیا کے وزیر اعظم ابی احمد کے گرین لیگیسی پروگرام کے تحت کیا۔
صفائی مہم کے دوران، سرکاری حکام، سفارتی برادری، سول سوسائٹی، اور نوجوانوں نے ٹریل 5 پر موجود کچرے کو اکٹھا کیا اور اس قدرتی خوبصورتی کو پلاسٹک کے کچرے سے پاک کرنے کے لیے ایک ساتھ پیدل سفر کیا۔ اس موقع پر خطاب کرتے ہوئے، ایتھوپیا کے سفیر جمال بیکر عبداللہ نے کہا، “ہم آج یہاں موسمیاتی تبدیلی کے خلاف اجتماعی جنگ کا پیغام دینے کے لیے جمع ہوئے ہیں۔ موسمیاتی تبدیلی انسانیت کے لیے ایک حقیقی خطرہ ہے، اور اس سے نمٹنے کے لیے بڑے پیمانے پر متحرک ہونے کی ضرورت ہے۔”
انہوں نے مزید کہا، “اسلام آباد بہت خوبصورت شہر ہے اور میں باقاعدگی سے ٹریل 5 میں ہائیک کرتا ہوں۔ یہ جگہ زمین پر ایک جنت ہے اور ہمیں اسلام آباد وائلڈ لائف مینجمنٹ بورڈ کی طرح اس کی حفاظت کرنی چاہیے۔”
سفیر جمال بکر نے پاکستان کی حکومت اور عوام کے ساتھ مل کر موسمیاتی چیلنجوں کا مقابلہ کرنے کے عزم کا اظہار کیا اور اس مہم کے کامیاب انعقاد پر آرگنائزر کے تعاون کا شکریہ بھی ادا کیا۔
اس موقع پر گوملے کے سی ای او محمد حارث نے ماحولیات اور جنگلی حیات کے تحفظ کے لیے شراکت داری قائم کرنے پر ایتھوپیا کے سفارت خانے کا شکریہ ادا کرتے ہوئے کہا، “گوملے ماحول کے تحفظ کے لیے تمام اسٹیک ہولڈرز کے ساتھ شراکت میں سب سے آگے ہے، اور ہم اس بڑے مقصد پر کام کرنے پر ایتھوپیا کے سفارت خانے کے شکر گزار ہیں۔