اسلام آباد آئیسکو کے 5 اہلکاروں کو کروڑوں روپے رشوت لیتے ہوئے رنگے ہاتھوں گرفتار کر لیا گیا

ایف آئی اے اسلام آباد زون نے آئیسکو کے 5 اہلکاروں کو آڈٹ کلئیر کروانے کی آڑ میں رشوت لیتے ہوئے رنگے ہاتھوں گرفتار کر کیا

آڈٹ آفسران نے آئیسکو آڈٹ کلئیر کروانے کے نام پر کڑوروں روپے رشوت وصول کی۔گرفتار ملزمان میں ذیشان علی، نزر حسین، اشتیاق احمد، جہانگیر احمد اور ثاقب صغیر شامل ہیں۔

ملزم ذیشان علی اکبر بطور آڈٹ آفیسر اور نزر حسین اسسٹنٹ آڈٹ آفیسر کو آڈٹ کے لئے نامزد کیا گیا تھا۔ملزمان کو ڈپٹی ڈائریکٹر پروکیورمنٹ اینڈ کوآرڈینیشن لاہور آفس کی جانب سے نامزد کیا گیا تھا۔

ترجمان ایف آئی اے کے مطابق ملزمان کو آئیسکو آپریشن جہلم سرکل اور ریجنل منیجر ٹرانسفارمر ورکشاپ اسلام آباد کے آڈٹ کے لئے نامزد کیا گیا تھا۔ملزمان سے 1 کروڑ 4 لاکھ 75 ہزار روپے برآمد کر لیے گئے۔

ملزمان کو جی ٹی روڈ گوجر خان سے گرفتار کیا گیا۔ملزمان کو مذکورہ رقم آئیسکو کے آکاونٹ آفیسر اشتیاق احمد، جہانگیر احمد اور ثاقب صغیر کی جانب سے دی گئی تھی۔ملزمان کو رقم سمیت رنگے ہاتھوں گرفتار کر لیا گیا۔

ابتدائی تفتیش کے مطابق آئیسکو کے آفسران نے مذکورہ رقوم فیلڈ میں تعینات اہلکاروں سے وصول کی۔ملزمان کے خلاف اینٹی کرپشن سرکل اسلام آباد نے مقدمہ درج کر لیا۔ملزمان کو گرفتار کر کے تفتیش کا آغاز کر دیا گیا۔گرفتار ملزمان کی نشاندہی پر مزید گرفتاری متوقع

اپنا تبصرہ لکھیں