امریکی سفارتخانہ کی جانب سے کاروبار کرنیوالی خواتین کیلئے بیس ہزار ڈالر کی ابتدائی گرانٹ

اسلام آباد، پاکستان میں امریکی مشن نے
اکیڈمی آف ویمن انٹرپرینیورز(اے ڈبلیو ای) کےپروگرام میں شرکت کے لیے کی بیس ہزار ڈالر مالیت کی ابتدائی گرانٹس کے مقابلے میں کامیاب ہونے والے افراد کے ناموں کا اعلان کر دیا ہے۔ امریکی سفارتخانہ نے جیتنے والوں کا انتخاب ایک مقابلہ کے ذریعہ کیا ۔ ان پانچ گرانٹس سے جیتنے والی خواتین کےملکیتی اداروں کو اپنے کاروبار کو فروغ دینے میں مدد فراہم ہو گی۔
اول – ایمان خان (پشاور) کی کمپنی، گرکس انٹرنیشنل کے لیے، جو ری سائیکلڈ پلاسٹک سے تعمیراتی سامان تیار کرتی ہے اور سیلاب سے متاثرہ علاقوں میں گھروں کی تعمیر نو اوراستعمال شدہ پلاسٹک کی مقدار کو کم کرنے کیلئے پلاسٹک کی بوتلوں کو اینٹوں کے طور پر دوبارہ استعمال کرتی ہے۔
دوم – علشبہ ساجد (راولپنڈی) کے کاردانہ یوٹینسلز کے لیے جو ماحول دوست بائیوڈیگریڈیبل پلیٹیں اور برتن بناتے ہیں۔
سوم – سحر منیر (کوئٹہ) کی ڈیلیوری ایپ “کوئیک اپ”کے لیے، جو بلوچستان میں خواتین کی سربراہی میں جاری کاروباروں کے لیے منصفانہ اور سستی ڈیلیوری سروس فراہم کرتی ہے۔
اس کے علاوہ مقابلے کے سرفہرست تین فاتحین کو”اعزازی تذکرے” سےبھی نوازا گیا:
اول – ثنا ءرحمان (کوئٹہ) کے خانوزئی، بلوچستان ، میں واقع فزیوتھراپی کلینک کیلئے، جو اس صوبے میں صحت کی دیکھ بھال کی حوالے سے خلا کو پُر کررہا ہے۔
دوم – زرمینہ صنم (لاہور) کی تعلیمی خدمات فراہم کرنے والی کمپنی “اسکل ٹو سکسیس” کیلئے، جوپانچ سال سے لے کر اٹھارہ سال کی عمر کے طالب علموں کو روبوٹکس، کوڈنگ اور مصنوعی ذہانت پر مبنی براہ راست تجربہ حاصل کرنے کا موقع فراہم کرتی ہے۔
اے ڈبلیو ای پروگرام کاروبار کرنے والی خواتین کو وہ علم، نیٹ ورکس اور رسائی فراہم کرتا ہے جس کی انہیں کامیاب کاروبار شروع کرنے اورا سے فروغ دینے کیلئے ضرورت ہوتی ہے۔ اس سال کے گروپ میں ایک سو ابھرتی ہوئی اور جمے ہوئے کاروبار کی مالک خواتین نے ایریزونا اسٹیٹ یونیورسٹی کےتھنڈر برڈ اسکول آف گلوبل مینجمنٹ کے تیار کردہ تین ماہ کے آن لائن انٹرپرینیورشپ کورس میں حصہ لیا، پہلے سے قائم کاروبار کی مالک پاکستانی خواتین سے رہنمائی حاصل کی اور خواتین کے ملکیتی دیگر کاروباروں کے ساتھ تعاون کیلئے اپنا نیٹ ورک ترتیب دیا۔

اپنا تبصرہ لکھیں