صدر مملکت آصف علی زرداری سے وفاقی وزیر داخلہ محسن نقوی اور وزیر اعلیٰ بلوچستان میر سرفراز بگٹی نے ملاقات کی جس میں بلوچستان کی سیکیورٹی اور امن و امان کی صورتحال پر تبادلہ خیال کیا گیا۔ ایوان صدر کے پریس ونگ کے مطابق ملاقات میں بلوچستان میں حالیہ دہشت گردی کے واقعات کے حوالے سے بریفنگ دی گئی۔ ملاقات میں بلوچستان میں امن و امان کے قیام کے حوالے سے تجاویز پر بھی تبادلہ خیال کیا گیا۔صدر مملکت آصف علی زرداری نے کہا کہ بلوچستان میں سیکیورٹی کی صورتحال بہتر بنانے کے لیے ہر ممکن اقدامات لیے جائیں ۔ صدر مملکت نے ا دہشت گردوں کے مکمل خاتمے کیلئے مؤثر اقدامات کی ضرورت پر زور دیا ۔
تازہ ترین
- صدر مملکت سے روس کے نائب وزیر اعظم کی وفد کے ہمراہ ملاقات
- مقامی سگریٹ کی صنعت اور ملکی معیشت کے خلاف مہم کا دوسرا مرحلہ
- برکس گروپ کو تقویت دے کر دنیا میں امریکی بالادستی کو روکا جا سکتا ہے: ایران
- چین کی مدد سے پاکستان میں سب سے بڑے ایٹمی بجلی گھر کی تعمیر شروع
- روس کی جانب سے جوہری تجربات کی ممکنہ بحالی کا انتباہ
حالیہ خبریں
موسم کی صورت حال
More forecasts: Weather Johannesburg 14 days