کراچی مشہورگلوکارہ حدیقہ کیانی نے ایک بڑے پلیٹ فارم پر اپنی آوازکا جادوجگاتے ہوئے ناموراداکارہمایوں سعیدکے ہمراہ باری تھانی کے نام سے نیا گانا یوٹیوب پر نشر کردیا ہے۔
باری تھانی کے ریلیز ہوتے ہی حدیقہ کیانی کے مداح جو پوری دنیا مین ہیں انتہائی خوشی کا اظہارکررہے ہیں،بلاشبہ حدیقہ کیانی اپنی سریلی آوازسے دنیا بھر میں جانی مانی جاتی ہیں،جنوبی ایشیا میں بھی صوفی سکورکی طرف سے بھی اس گانے کیلئے کافی جوش وخروش پایا جاتا ہے۔
اس گانے کو تخلیقی ذہین رکھنے والے عبداللہ حارث نے ڈائریکٹ کیا ہے،گانے میں ہمایوں سعید کی شاندارپرفارمنس نے اسکو مزید خوبصورت بنا دیا ہے،مداحوں کو بہت وقت سے حدیقہ کیانی کے نئے گانے کا انتظارتھا جو اب ختم ہوا،بہترین میوزک کے ساتھ حدیقہ کی جادوئی آوازنے مداحوں کو متوجہ کرلیا ہے۔حدیقہ کیانی پاپ میوزک کے ساتھ ساتھ لوک گلوکاری میں بھی کمال رکھتی ہیں،خوبصورت اندازاورمن کو چھونے والی آوازکی بدولت حدیقہ کیانی جو بھی گاتی ہیں وہ سپرہٹ ہوجاتا ہے۔
امید کی جاسکتی ہے کہ باری تھانی بھی حدیقہ کیانی کی شہرت کو مزید چارچاند لگائے گا،اورمیوزک کے شوقین حضرات کو ایک اچھا گانا سننے کو ملے گا۔