بجلی چوروں کے خلاف سخت کریک ڈاؤن میں ملک بھر سے اب تک 84 ہزار سے زائد بجلی چور پکڑے جا چکے ہیں۔
چوروں سے تقریباً 108 ارب 93 کروڑ روپے بٹور لیے گئے ہیں۔
رواں ماہ کے دوران متعلقہ حکام نے لاہور، گوجرانوالہ، فیصل آباد، ملتان اور اسلام آباد میں بجلی چوروں سے 686 کروڑ روپے سے زائد کی رقم وصول کی۔
پشاور، حیدرآباد، سکھر اور کوئٹہ سے 413 کروڑ روپے وصول ہوئے۔
متعلقہ ادارے ملک بھر سے بجلی چوروں کے مکمل خاتمے تک اپنی کارروائیاں جاری رکھنے کے لیے پرعزم ہیں۔