پاکستانی مصورہ رابعہ ذاکر نے اپنی پینٹنگ کے ذریعے قومی ہیرو اور چیمپئن ارشد ندیم کے لئے خراج تحسین پیش کیا، جس میں انہوں نے پاکستانی پرچم کے رنگوں میں ان کا پورٹریٹ بنایا، جو ان کی قومی روح اور اقدار کے مجسم نمونے کی نمائندگی کرتا ہے۔
ارشد ندیم آپ پاکستان کا فخر ہیں اور ہماری قوم کی طاقت ہیں ارشد ندیم نے ثابت کیا ہے کہ استقامت، محنت، اور عزم کے ساتھ، کوئی بھی شخص، چاہے وہ کسی بھی پس منظر یا وسائل سے تعلق رکھتا ہو، عالمی ریکارڈ توڑ اور چیمپئن بن سکتا رابعہ ذاکر پہلی بین الاقوامی آرٹسٹ ہیں جنہوں نے مدینہ منورہ میں سولو نمائش کی ہے، انہوں نے وزیراعظم ہاؤس، سفارت خانوں، وزارتوں، مسلح افواج کے لیے بے شمار منصوبے کیے ہیں۔
انہوں نے 150 سے زیادہ نمائشیں کی ہیں، جن میں سعودی عرب، ازبکستان، چین، متحدہ عرب امارات، وسطی ایشیائی ممالک، خلیجی ممالک اور یورپی ممالک بھی شامل ہیں۔ وہ بین الاقوامی میگزین کے لیے آرٹس کے اعزازی سفیر ہیں، اور 2020 میں پاکستان کی 100 بااثر خواتین میں ان کا نام نامزد کیا گیا تھا۔