اسلام آباد :امریکی مشن پاکستان نے نائب سربراہ نیتالی اے بیکر کی آمد کا خیرمقدم کیا ہے۔ تفصیلات کے مطابق ، امریکی سفارت خانہ اسلام آباد میں نائب سربراہ کے طور پر ذمہ داری سنبھالنے سے قبل، نیتالی نے امریکی سفارت خانہ دوحہ، قطر میں نائب سربراہ کے طور پر خدمات انجام دی تھیں۔
اس سے قبل وہ پہلے امریکی وزارت خارجہ کے نارتھ افریکن افیئرز کے دفتر کی ڈائریکٹر، امریکی مشن لیبیا میں نائب سربراہ اور چارج ڈی افیئرز، عارضی، امریکی قونصل خانہ دبئی میں ایران ریجنل پریزنس آفس کی نائب ڈائریکٹر اور امریکی سفارت خانہ کویت میں اقتصادی مشیر کے طور پر کام کر چکی ہیں۔ اس کے علاؤہ انہوں نے کویت میں، نیتالی نے عراق سے امریکی افواج کے انخلا کی حمایت کے لیے محکمہ دفاع کے ساتھ بھی کام کر چکی ہیں۔
2009-2011 کے دوران، نیتالی نے لیبیا میں سیاسی اور اقتصادی مشیر کے طور پر خدمات انجام دیں، جب دو طرفہ تعلقات تقریباً 30 سال کے وقفے کے بعد معمول پر آ رہے تھے۔ انہوں نے لیبیا میں اس وقت تک خدمات سرانجام دیں جب لیبیائی انقلاب نے امریکی سفارت خانہ کو فروری 2011 میں خالی کرنے پر مجبور کر دیا۔
نیتالی کے سابقہ دیگر فرائض میں وزارت خارجہ کے دفتر میں خصوصی معاون، اسلام آباد، پاکستان میں قونصلر افسر، اور اشگ آباد، ترکمانستان میں ثقافتی افسر شامل ہیں۔
نیتالی نے پرنسٹن یونیورسٹی سے بیچلر اور ہارورڈ یونیورسٹی سے پبلک پالیسی میں ماسٹرز کی ڈگری حاصل کی ہے۔ وہ 2017 میں نیشنل وار کالج، نیشنل ڈیفنس یونیورسٹی، امریکہ کی ممتاز گریجویٹ بھی ہیں۔