ملک کے بیشتر علاقوں میں 18اگست تک متوقع آندھی، طوفان اور بارشوں کے پیش نظر متعلقہ محکمو ں کو الرٹ جار ی کر دیا

نیشنل ڈیزاسٹر مینجمنٹ اتھارٹی
این ڈی ایم اے نے ملک کے بیشتر علاقوں میں 18اگست تک متوقع آندھی، طوفان اور بارشوں کے پیش نظر متعلقہ محکمو ں کو الرٹ جار ی کر دیا

این ڈی ایم اے کے نیشنل ایمرجنسی آپریشن سینٹر (این ای او سی) نے18 اگست 2024 تک پاکستان کے مختلف علاقوں میں آندھی، طوفان اور مزید بارشوں کی پیش گوئی کی ہے۔ پیش گوئی کے مطابق آزاد کشمیر میں د ریائے نیلم اور جہلم کے ملحقہ علاقوں،بلوچستان میں بارکھان، بولان، ہرنائی، جعفرآباد، کوہلو، موسی خیل، نصیرآباد، شیرانی،سبی اور ژوب جبکہ سندھ میں میر پور خاص ڈویژن، دادو، جیکب آباد، خیرپور، لاڑکانہ، مٹھی،مٹیاری، سانگھڑ اور سکھر کے علاقوں میں مزید بارشیں متوقع ہیں۔
بارش مختلف شہری علاقوں میں سیلابی صورتحال اورندی نالوں بلخصوص دریائے نیلم اور جہلم میں پانی کے بہاؤ میں اضافے کا باعث بن سکتی ہے جبکہ پہاڑی علاقوں میں لینڈ سلائیڈنگ اور پہاڑی ندی نالوں /ہل ٹورنٹس میں سیلابی صورتحال پیدا ہو سکتی ہے۔

این ڈی ایم اے تمام متعلقہ اداروں کو ہدایات جاری کی ہیں وہ سیلاب اور لینڈ سلائیڈنگ کے ممکنہ اثرات کو کم کرنے کے لیے ضروری احتیاطی تدابیر اختیار کریں۔ ایمرجنسی رسپانس ٹیموں کو الرٹ کرنے کے ساتھ ساتھ کسی بھی ممکنہ ہنگامی صورتحال پر فوری رسپانس کو یقینی بنانے کے لیے وسائل کی دستیابی کو یقینی بنانے کی بھی ہدایت کی ہے۔ عوام سے التماس ہے سیلابی صورتحال سے بچاؤ کے لیے احتیاطی تدابیر اپنائیں علاوہ ازیں مسافراور سیاح حضرات لینڈ سلائیڈنگ کے خطرے کے پیش نظر پہاڑی علاقوں کے سفر سے گریز کریں۔

این ڈی ایم اے نے Pak NDMA Disaster Alert ایپلیکیشن متعارف کرادی ہے جو گوگل پلے سٹور اورiOS ایپ سٹور پر موجود ہے تاکہ عوام کوبر وقت الرٹس، ایڈوائزریز اور خطرے سے متعلق مخصوص گائیڈ لائنز، عوامی آگاہی کے پیغامات اوردیگر ضروری معلومات کی فراہمی ممکن بنائی جا سکے۔

اپنا تبصرہ لکھیں