صدر مملکت آصف علی زرداری کو ویتنام،مالدیپ اور آئرلینڈ کے سفرا نے سفارتی اسناد پیش کر دیں،بعد ازاں ، سفراء نے صدر مملکت سے علیحدہ علیحدہ ملاقاتیں بھی کیں
صدر مملکت نے سفراء کو پاکستان میں تقرری پر مبارک باد دیتے ہوئے امید ظاہر کی کہ نامزد سفراء پاکستان کے ساتھ باہمی فائدہ مند تعاون مزید بہتر بنانے میں اپنا کردار ادا کریں گے،پاکستان باہمی دلچسپی کے تمام شعبوں میں دوست ممالک کے ساتھ تجارتی، اقتصادی اور سرمایہ کاری کے تعلقات مزید مستحکم کرنے کا خواہاں ہے.
پاکستان تمام دوست ممالک کے ساتھ دوطرفہ تجارتی حجم بڑھانے پر توجہ مرکوز کر رہا ہے،پاکستان میں مختلف شعبوں میں سرمایہ کاری کے بہترین مواقع موجود ہیں .سرمایہ کاروں کو زراعت، توانائی، انفراسٹرکچر، مینوفیکچرنگ، انفارمیشن ٹیکنالوجی، کان کنی اور گرین ٹیکنالوجی کے شعبوں میں سرمایہ کاری کرنی چاہیے،قبل ازیں ، سفراء کو ایوان ِصدر پہنچنے پر پاکستان کی مسلح افواج کے چاق و چوبند دستے نے گارڈ آف آنر پیش کیا