اسلام آباد کے شہریوں کو پاسپورٹ بنوانے کے لیے بہترین سہولیات فراہم

پاسپورٹ بنوانے کے خواہشمند اسلام آباد کے رہائشیوں کے لیے خوشخبری ہے۔وزارت داخلہ کی جانب سے نئے جدید ریجنل پاسپورٹ آفس میں آپریشنز کا آغاز۔نئی عمارت آئی اینڈ ٹی سینٹر پلاٹ نمبر 18 سیکٹر جی 10 فور میں شروع کر دیا گیا۔ڈی جی پاسپورٹ کا کہنا ہے کہ اسلام آباد کے رہائشی پاسپورٹ بنوانے کے لیے نئی عمارت کا رخ کریں۔ نئی سٹیٹ آف دی آرٹ عمارت میں شہریوں کے لیے جدید سہولیات فراہم کی گئی ہیں،م۔

مصطفی جمال قاضی نے کہا ہے کہ نئی عمارت میں خواتین اور بزرگ شہریوں کے لیے الگ خصوصی کاونٹرز بنائے گئے ہیں۔نئی عمارت میں ڈیجیٹل نظام کے تحت پاسپورٹ پراسس کیا جائے گا۔نئے پاسپورٹ آفس میں شہری کو قطار میں لگنے کی ضرورت نہیں ہوگی۔یہاں اضافی سٹاف کی تعیناتی سے شہریوں کے مسائل موقع پر حل کیے جاسکیں گے۔

اپنا تبصرہ لکھیں