العریبیہ نیوز نے سوموار کے روز اپنی ایک رپورٹ میں اسرائیلی وزیرخارجہ کا ایران کی طرف سے اسرائیل پر بڑے حملے کی تیاری سے متعلق بیان شائع کیا ہے۔
العریبیہ نیوز کا کے مطابق اسرائیلی وزیر دفاع یوآو گیلنٹ نے اتوار کے روز اپنے امریکی ہم منصب لائیڈ آسٹن سے ٹیلی فون پر رابطہ کیا اور انہیں آگاہ کیا کہ ایران کی فوجی تیاریوں سے ظاہر ہوتا ہے کہ تہران اسرائیل پر وسیع پیمانے پر حملے کی تیاری کر رہا ہے۔العریبیہ نیوز نے یہ بات امریکی ویب سائٹ axios نے ٹیلی فون کال سے باخبر ذریعے کے حوالے سے بتائی۔
مذکورہ ذریعے کے مطابق اسرائیلی انٹیلی جنس سمجھتی ہے کہ ایران نے اسرائیل پر براہ راست حملے کا فیصلہ کیا ہے اور شاید یہ حملہ آئندہ چند روز میں ہو۔
ادھر اسرائیلی ویب سائٹ Walla نے اسرائیلی ذرائع کے حوالے سے بتایا ہے کہ انٹیل جنس تجزیوں سے یہ بات سامنے آئی ہے کہ ایران براہ راست حملے کا ارادہ رکھتا ہے اور ایران کے صدر اور پاسداران انقلاب کے درمیان حملے کی صورت کے حوالے سے مختلف مواقف ہیں۔ ویب سائٹ کے مطابق ایرانی صدر شدید جوابی کارروائی سے گریز چاہتے ہیں جب کہ پاسداران انقلاب وسیع پیمانے پر حملے کا ارادہ رکھتی ہے۔