12 اگست کو چینی ساختہ دنیا کے سب سے بڑے بین الاقوامی آف شور آئل اینڈ گیس پلیٹ فارم کی تعمیر مکمل کر لی گئی ہے۔
جین کے سرکاری ریڈیو کے مطابق مرجان آئل اینڈ گیس سٹورج اینڈ ٹرانسپورٹ پلیٹ فارم کی تعمیر چین کے صوبہ شان ڈونگ کے شہر چھینگ ڈاؤ میں مکمل ہو گئی۔جو چین کی جانب سے بڑے پیمانے پر آف شور آئل اور گیس ٹیکنالوجی میں پیش رفت قرار دی جا رہی ہے۔
34 ماہ کے عرصہ میں تعمیر ہونے والا یہ بحری پلیٹ فارم 17،000 ٹن سے زیادہ وزنی ہے۔
دنیا کا سب سے بڑا آئل اینڈ گیس سٹورج اینڈ ٹرانسپورٹ پلیٹ فارم رواں ماہ کے آخر میں ایک بڑے بحری جہاز کے ذریعے سعودی عرب کے پانیوں میں مرجان آئل فیلڈ میں نصب کیا جائے گا۔
پلیٹ فارم کا ڈیک ایریا 15 باسکٹ بال کورٹس کے مساوی ہے۔جس کی اونچائی 24 منزلوں سے زیادہ ہے ،اور یہ ہر سال 24 ملین ٹن خام تیل اور 7.4 بلین مکعب میٹر گیس کی سٹورج اور ٹرانسپورٹ کرسکتا ہے، جو تیل اور گیس کی نقل و حمل کی صلاحیت کے لحاظ سے دنیا میں سرفہرست ہے۔