نوجوانوں کے عالمی دن 12 اگست کے موقع پر صدر مملکت کا پیغام

صدر مملکت نے نوجوانوں کے نام اپنے پیغام میں کہا کہ میں نوجوانوں کے عالمی دن پر پاکستان کے متحرک نوجوانوں کو دلی مبارکباد پیش کرتا ہوں نوجوان ہمارے مستقبل کی ضمانت ہیں،
پاکستانی نوجوان ہمارا سب سے قیمتی اثاثہ ہیں کیونکہ وہ مستقبل کے خواب دیکھنے والے اور لیڈر ہیں،
ہمارا فرض ہے کہ نوجوانوں کو صلاحیتیں نکھارنے، خوشحال، پرامن اور ترقی پسند پاکستان کی تعمیر کےلئے مواقع اور وسائل فراہم کریں، مجھے اپنے نوجوانوں کی کامیابیوں پر بہت فخر ہے،
نوجوانوں کی توانائی، تخلیقی صلاحیت اور استقلال ہماری قوم کی کامیابی کا محرک ہیں، ہمیں اپنے نوجوانوں پر سرمایہ کاری کرنے کی ضرورت ہے ،ہمیں نوجوانوں کو تربیت فراہم کرنے ، ڈیجیٹل مہارتوں سے لیس کرکے اُنکی صلاحیتوں سے بھرپور استفادہ کرنے کی ضرورت ہے ، ہر پاکستانی نوجوان اپنے لیے دستیاب مواقع سے فائدہ اٹھائے، بڑے خواب دیکھے اور اپنے ملک کی بہتری کے لیے انتھک محنت کرے،
آئیے، مل کر اپنے نوجوانوں کی نشوونما اور مدد کریں کیونکہ پاکستان کا مستقبل ان کی کامیابی میں مضمر ہے، آج ہم نہ صرف نوجوان نسل کی صلاحیتوں کا اعتراف کرتے ہیں بلکہ ملکی ترقی میں ان کے کردار کو بھی سراہتے ہیں،

اپنا تبصرہ لکھیں