انڈونیشیا کے 79ویں یوم آزادی کے موقع پر اسلام آباد میں روایتی تقریبات کا انعقاد

اسلام آباد میں انڈونیشیا کے سفارتخانے میں آج صبح تین سو سے زائد انڈونیشی باشندے اور ان کے اہل خانہ جمع ہوئے تاکہ 17 اگست 2024 کو ہونے والی انڈونیشیا کی 79ویں یوم آزادی کے جشن کی تیاریوں کے سلسلے میں ہونے والے تقریب میں شرکت کریں۔

بارش کے باوجود، شرکاء نے جوش و خروش سے تقریب میں شرکت کی۔ اس موقع پر انڈونیشیا کے سفارتخانے کی کمیٹی کے سربراہ مسٹر فیری جے مرڈیانسیاہ نے پاکستان میں موجود انڈونیشی باشندوں کے تحفظ کے لیے ہم آہنگی فراہم کرنے والے تمام کوآرڈینیٹرز کا شکریہ ادا کیا۔

تقریب کا آغاز سفارتی انکلیو میں تین کلومیٹر کے “فن واک” سے ہوا جس کے بعد مختلف روایتی کھیلوں کا انعقاد کیا گیا جن میں بیڈمنٹن، ٹیبل ٹینس، والی بال، فوٹسال، رسہ کشی، لکڑی کے جوتوں کی دوڑ، بوری دوڑ، چمچ ماربل دوڑ اور بچوں کے لیے رنگ بھرنے کے مقابلے شامل تھے۔ یہ کھیل انڈونیشیا کی ثقافتی ورثے کو اجاگر کرتے ہوئے، شراکت داری اور یکجہتی کے جذبات کی علامت تھے۔

تقریب میں انڈونیشیا کے ناظم الامور رحمت ہندیارتا کسوما نے انڈونیشیا کی 79ویں یوم آزادی کے لوگو اور تھیم “نیا نوسانتارا، ترقی یافتہ انڈونیشیا” کا تعارف کرایا اور دارالحکومت کی منتقلی کے منصوبے پر روشنی ڈالی۔

مزید برآں، انڈونیشی طلباء کی جانب سے خاص پکوانوں کے اسٹالز بھی لگائے گئے، جہاں انڈونیشیا کے روایتی کھانے جیسے رندانگ، ناسی گورنگ، ناسی پڈانگ اور سوتو وغیرہ پیش کیے گئے۔

انڈونیشیا کے سفارتخانے کی جانب سے 16-18 اگست 2024 کو سینٹورس مال میں “انڈونیشین ایکسپو 2024” اور 17 اگست 2024 کو سفارتخانے میں پرچم کشائی کی تقریب کا انعقاد کیا جائے گا۔

اپنا تبصرہ لکھیں