ڈونلڈ ٹرمپ کا طیارہ حادثے سے بال بال بچ گیا، ایمرجنسی لینڈنگ

واشنگٹن سابق امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ کا طیارہ حادثے سے بال بال بچ گیا، طیارے نے ریاست مونٹانا میں ایمرجنسی لینڈنگ کی۔

ڈیلی میل کے مطابق جمعہ کو امریکی صدارتی امیدوار ڈونلڈ ٹرمپ کے طیارے نے میکینیکل خرابی کی وجہ سے غیر متوقع لینڈنگ کی، سیکرٹ سروس کا کہنا تھا کہ طیارے میں میکنیکل فالٹ کی وجہ سے ہنگامی لینڈنگ کرنی پڑی، سیکیورٹی کا کوئی مسئلہ نہیں ہے۔

ایسوسی ایٹڈ پریس کی رپورٹ کے مطابق بلنگز لوگن انٹرنیشنل ایئرپورٹ کے انتظامی معاون جینی موکل نے بتایا کہ ٹرمپ کا طیارہ مونٹانا کے شہر بوزمین جا رہا تھا، تاہم مشرق میں 142 میل دور اسے بلنگز کی طرف موڑنا پڑا، انھوں نے کہا کہ سابق صدر پرائیویٹ جیٹ کے ذریعے بوزمین جا رہے تھے۔

اپنا تبصرہ لکھیں