صدر مملکت کا وادی ء تیراہ میں سیکیورٹی فورسز پر حملے کے دوران سکیورٹی اہلکاروں کی شہادت پر اظہار تعزیت، زخمیوں کی جلد صحت یابی کی دعا کرتے ہوئے مادر وطن کےلئے جان کا نذرانہ پیش کرنے پر شہداء کو سلام .
صدر مملکت نےحوالدار انعام گل ، سپاہی محمد عمران اور سپاہی الطاف خان کو خراج عقیدت پیش کیا انھوں نے فتنہ خوارج کے خلاف کارروائیاں کرنے، دہشت گردوں کو جہنم واصل کرنے پر سیکیورٹی فورسز کی خدمات کو سراہا
صدر مملکت نے کہا کہ پوری قوم دہشت گردی کی لعنت کو جڑ سے اکھاڑ پھینکنے کےلئے پرعزم ، سیکیورٹی فورسز کے ساتھ ہے،
دہشت گردی کے خلاف جنگ میں سیکیورٹی فورسز کی قربانیاں قابل ستائش ہیں انھوں نے دہشت گردوں کے خلاف کاروائیاں جاری رکھنے کے عزم کا اظہار کیا اورشہداء کےلئے بلندی درجات ، اہل خانہ کےلئے صبر جمیل کی دعا کی