مسجد نبوی کے امام فضیلۃ الشیخ ڈاکٹر صلاح بن محمد البدیر 7 روزہ خیرسگالی دورہ پر پاکستان پہنچ گئے
جمعرات کے روز وزیر مذہبی امور چوہدری سالک حسین، سعودی سفیر نواف سعید المالکی اور سیکرٹری مذہبی امور ذوالفقار حیدر نے اسلام آباد میں مہمان کا استقبال کیا۔
ترجمان مذہبی امور کا کہنا ہے کہ اپنے 7 روزہ دورے کے دوران مسجد نبوی کے امام فیصل مسجد میں نماز جمعہ کی اقتداء کریں گے۔
ڈاکٹر صلاح بن محمد البدیر صدر مملکت، وزیراعظم و دیگر رہنماؤں سے ملاقاتیں بھی کریں گے۔امام مسجد نبوی الشیخ ڈاکٹر صلاح البدیر پاکستانی علما سے بھی ملاقاتیں بھی کریں گے