پی ٹی آئی ساؤتھ کوریا چیپٹر کے زیر اہتمام تحریک انصاف کے بانی کی گرفتاری کے ایک سال مکمل ہونے پر ایک احتجاجی میٹنگ کا انعقاد کیا گیا۔ اس میٹنگ میں پی ٹی آئی کوریا چیپٹر کے چیئرمین عبدالجبار خان اور دیگر شرکاء نے اپنے خیالات کا اظہار کیا۔
تقریب میں پی ٹی آئی کے مقامی رہنماؤں اور پاکستان کمیونٹی کی ایک بڑی تعداد نے شرکت کی۔
چیئرمین عبدالجبار خان نے اپنے خطاب میں کہا کہ “ہم آخر تک اپنے لیڈر اور پاکستان کی حقیقی آزادی کے لیے جدوجہد جاری رکھیں گے۔” انہوں نے مزید کہا کہ تحریک انصاف کے کارکنان کسی بھی قربانی سے دریغ نہیں کریں گے اور اپنی جدو جہد کو جاری رکھیں گے۔
دیگر شرکاء نے بھی اس موقع پر اپنے خیالات کا اظہار کیا اور پی ٹی آئی کے بانی کے ساتھ یکجہتی کا مظاہرہ کیا۔ میٹنگ میں مختلف قراردادیں پیش کی گئیں جن میں بانی کی فوری رہائی اور پاکستان میں حقیقی جمہوریت کے قیام کے لیے مطالبات شامل تھے۔
اختتام پر شرکاء نے بانی تحریک انصاف کے حق میں نعرے لگائے اور اس عزم کا اعادہ کیا کہ وہ ہر ممکن قدم اٹھائیں گے تاکہ پاکستان میں انصاف اور جمہوریت کا بول بالا ہو۔