صدر آصف علی زرداری سے ڈاکٹر گوہر اعجاز کی قیادت میں فیڈریشن آف پاکستان چیمبرز آف کامرس اینڈ انڈسٹری کے وفد نے ایوان صدر میں ملاقات کی جس میں تاجروں اور 40 علاقائی کاروباری تنظیموں کے عہدیداروں شامل تھےصدر مملکت کا کہنا تھا کہ توانائی کی بڑھتی قیمتوں سے نمٹنے کیلئے سب کےلئے سودمند حل تلاش کرنا ہوگا،کیپسٹی چارجز کے مسئلے کا قابلِ عمل حل تیار کرنے کیلئے کاروباری برادری ایک کمیٹی تشکیل دے ، کمیٹی شعبہ ِ توانائی کے مسائل کے حل کےلئے صدر مملکت کے دفتر کے ساتھ مل کر کام کرے جو دفتر کاروباری برادری کی کمیٹی کے ساتھ ہر ممکن تعاون کرے گا ،
حکومت، عوام، تاجر برادری ، پیداواری کمپنیوں سمیت سب کےلئے سودمند حل تلاش کیا جانا چاہیے ، متفقہ حل تیار کیا جائے تاکہ کسی اسٹیک ہولڈرز کو نقصان نہ ہو، پاکستان کے کاروباری اداروں کو درپیش مسائل سے آگاہ ہوں،ادراک ہے کہ مہنگے خام مال ، توانائی اور ایندھن کی وجہ سے کاروباری شعبے کو مشکلات کا سامنا ہے ،
جب کی وفد کی قیادت کرتے ہوئے گوہر اعجاز نے کہا کہ توانائی کی بڑھتی قیمتوں سے عوام، صنعتوں ، زراعت اور برآمدات کے شعبے پر بوجھ پڑ رہا ہے توانائی کی قیمتوں میں کمی لانے کے لیے توانائی شعبے میں اصلاحات کی ضرورت ہے ،
صدر مملکت سے درخواست ہے کہ توانائی کی قیمتوں کے معاملے میں مداخلت کریں ، پاکستان کی صنعتوں اور کاروباری اداروں کو درپیش مسائل کے حل میں اپنا کردار ادا کریں، صدر مملکت نے وفد کو مسائل کے حل ، متعلقہ حلقوں کے سامنے معاملہ اٹھانے میں تعاون کا یقین دلایا