صدر مملکت سےفیڈرل پبلک سروس کمیشن ممبر اکبر حسین درانی کی معہ وفد ملاقات

صدر مملکت آصف علی زرداری سے فیڈرل سروس کمشن کے سینئر ممبر کی قیادت وفد نے ایوان صدر میں ملاقات کی اس موقع پر صدر مملکت کا کہنا تھا کہ سرکاری ملازمتوں میں خواتین اور اقلیتوں کی نمائندگی بڑھانا ہوگی صدر مملکت نے خواتین اور اقلیتوں کی معاشرے کے مرکزی دھارے میں شمولیت بڑھانے پر زور دیا
کمیشن ملازمت کیلئے درست شخص کے انتخاب کیلئے جدید طریقہ کار پر غور کرے فیڈرل پبلک سروس کمیشن سول سروس میں بھرتی کا عمل مزید بہتر بنائے ،
کمیشن پر سرکاری ملازمین کی بھرتی کی اہم ذمہ داری عائد ہے،
موثر اور شفاف بھرتی کے عمل سے اہل اور باصلاحیت سرکاری ملازمین کے انتخاب میں مدد ملے گی انھوں نے جدید ٹیکنالوجی اور نئے طریقوں خصوصاً کمپیوٹرائزڈ ٹیسٹنگ سے بھرتی کا عمل مزید موثر اور شفاف بنانے کی ضرورت پر زور دیتے ہوئے کہا کہ تحریری امتحان میں اچھے نمبر حاصل کرنے والے امیدواران کو منصفانہ طور پر جانچا جائے اکبر حسین درانی نے صدر مملکت کو سرکاری ملازمین کی بھرتی میں کمیشن کے کردار بارے آگاہ کیا
اکبر حسین درانی نے کمیشن کو درپیش بعض مسائل پر بھی روشنی ڈالی صدر مملکت نے وفد کو مسائل کے حل ، بھرتی کا نظام بہتر بنانے میں اپنے تعاون اور رہنمائی کا یقین دلایا

اپنا تبصرہ لکھیں