نیپال طیارہ گر کر تباہ 18 جاں بحق پائلٹ کو بچا لیا گیا

نیپال میں اڑان بھڑنے کے دوران مسافر طیارہ گر کر تباہ ہو گیا جس میں کم از 18 افراد جاں بحق ہو گئے جب کہ پائلٹ کو ریسکیو کرلیا گیا۔

خبر رساں اداروں کی رپورٹس کے مطابق نیپالی حکام نے بتایا کہ مہلک حادثہ دارالحکومت کھٹمنڈو میں بدھ کے روز صبح کے وقت پیش آیا۔ چھوٹا طیارہ اڑان بھرتے وقت گر کر تباہ ہو گیا اور اس میں آگ لگ گئی جس کے نتیجے میں کم از کم 18 افراد ہلاک ہو گئے۔

شہری ہوابازی کے حکام کے مطابق طیارے میں ایئر لائن کا 19 رکنی تکنیکی عملہ سوار تھا، سوریہ ایئر لائنز کا طیارہ اڑان بھر رہا تھا کہ اس دوران اس میں آگ بھڑک اٹھی، حادثے کے بعد فوری طور پر ریسکیو آپریشن شروع کر دیا گیا۔

پولیس ترجمان دان بہادر کارکی نے اے ایف پی کو بتایا کہ پائلٹ کو بچا لیا گیا جنہیں طبی امداد فراہم کی جا رہی ہے، متعدد افراد زندہ نہیں بچ پائے

اپنا تبصرہ لکھیں