منسٹری کامرس آف چائنا کے زیر اہتمام زیر صدارت وانگ لپنگ ڈائریکٹر جنرل آف کانفرنس منعقد ہوئی۔ جس میں8 ویں چائنہ جنوبی ایشیا نمائش کے بارے میں بریفنگ دی گئی اس نمائش میں دنیا بھر سے تقریبا80 ممالک کے وفود شرکت کرینگے ۔
نمائش سے نئے امکانات کی تلاش اور صنعت کی ترقی کو چلانے کیلئے نئے رجحانات اور ابھرتی ہوئی ٹیکنالوجیز کو متعارف کروایا جائیگا اور ممکنہ سرمایہ کاری یا تعاون کے امکانات کی نشاندہی بھی کی جائے گی۔ یوں بہتر مصنوعات کے ساتھ یہ میلہ نئے منصوبے شروع کرنے، مارکیٹ تک رسائی بڑھانے اور مقابلے سے آگے رہنے کے لئے ایک انمول پلیٹ فارم ثابت ہوگا۔
نمائش کا مقصد ایشیائی اور یورپی ممالک کے درمیان تجارت اور باہمی تعلقات کو فروغ دینا ہے۔چائنا اس تناظر میں، عالمی اقتصادی غیر یقینی صورتحال کے باوجود کھلے پن، جدت طرازی اور ترقی کے لیے چین کا عزم مواقع اور خوشحالی کو مسلسل فروغ دے رہا ہے۔کانفرنس کے اختتام پر پاکستان ایسوسی آف ایگزبیشن انڈسٹری کے بانی چیئرمین خورشید برلاس ،فہد برلاس کنونیئر ایگزبیشن نے وانگ لپنگ ڈائریکٹر جنرل آف منسٹری کامرس کو شیلڈ بھی پیش کی۔