نو منتخب ایرانی صدر کی تقریب حلف برداری شباز شریف شرکت کریں گے

وزیر اعظم پاکستان ایران کے نو منتخب صدر کی تقریب حلف برداری میں شرکت کے لیے تہران جائیں گے۔

وزیراعظم ہاوس کے ذرائع کے مطابق شہباز شریف اسلامی جمہوریہ ایران کا دورہ کریں گے اور نو منتخب صدر مسعود پزشکیان کی تقریب حلف برداری میں شرکت کریں گے۔

ایران کے منتخب صدر کی تقریب حلف برداری 30 جولائی 2024 بروز منگل کو ہو گی۔مسعود پزشکیان ایران کے نویں صدر کے طور پر منتخب ہوئے ہیں۔

واضح رہے کہ شہباز شریف صدر ایران سید ابراہیم رئیسی اور ان کے وفد کی رحلت کے بعد آخری رسومات میں شرکت اور تعزیت کے لیے بھی ایران گئے تھے۔

اپنا تبصرہ لکھیں