غزہ میں جنگ بندی کی امید کے ساتھ ہی عالمی منڈی میں تیل کی قیمتوں میں کمی

غزہ میں جنگ بندی کی امید کے ساتھ ہی عالمی منڈی میں تیل کی قیمتوں میں کمی آئی ہے۔ العریبیہ نیوز کا کہنا ہے کہ ڈالر کی قدر میں اضافے نے بھی قیمتوں پر دباؤ میں کردار ادا کیا ہے۔

جمعے کے روز خام برینٹ کی فی بیرل قیمت 84.2 ڈالر میں 2.91% کم ہو کر 82.85 ڈالر پر آ گئی جب کہ یو ایس ویسٹ ٹیکساس کی فی بیرل قیمت میں 3.25% کم ہو کر موجودہ قیمت 80.13 ڈالر ہو گئی۔

امریکی وزیر خارجہ انٹونی بلینکن نے جمعے کے روز بتایا کہ غزہ میں حماس اور اسرائیل کے درمیان جنگ بندی قریب ہے۔

امریکی وزیر خارجہ کے بیان کے بعد ڈالر کی قدر میں توقع سے زیادہ اضافہ دیکھنے میں آیا۔ ڈالر کی قدر بڑھنے سے تیل کی طلب میں کمی آتی ہے جو امریکی کرنسی میں ادائیگی کے ساتھ مربوط ہے۔

اپنا تبصرہ لکھیں