سعودی عرب کی نگراں فلکیاتی سوسائٹی کا کہنا ہے کہ سعودی وقت کے مطابق دوپہر 12 بج کر 27 منٹ پرسوج خانہ کعبہ کے عین اوپر ہوگا۔ پاکستانی وقت کے مطابق دوپہر 2 بج کر 27 منٹ پر سورج خانہ کعبہ کے بالکل اوپر ہوگا۔
سورج کے خانہ کعبہ کے عین اوپر آنے سے پوری دنیا کے مسلمان قبلے کی سمت کا درست تعین قطب نما کے بغیر بھی کرسکتے ہیں۔
ایسی صورت حال میں سورج خانہ کعبہ کے متوازی یعنی ایک ہی خط عمود پر آجاتا ہے جس کی وجہ سے خانہ کعبہ کا سایہ دکھائی نہیں دیتا۔