بلاول کے میڈیا کوارڈینیٹر نذیر ڈھوکی کی وفات صدر زرداری، بلاول اور دیگر راہنماوں کا اظہار افسوس

چئیر مین پیبلز پارٹی بلاول بھٹو کے میڈیا کوارڈینیٹر نذیر دھوکی آج صبح سکھر میں وفات پا گئے۔نذیر ڈھوکی چند ماہ سے علیل تھے۔

صدر مملکت نے نذیر حسین ڈھوکی کی وفات پر گہرے رنج و غم کا اظہار کیا ہے۔ صدر زرداری نے اپنے پیغام میں مرحوم کی پاکستان پیپلز پارٹی کیلئے خدمات کو خراج تحسین پیش کیا ہے۔

بلاول بھٹو نے بھی نذیر ڈھوکی کی وفات پر گہرے رنج و غم کا اظہار کیا ہے۔پاکستان پیپلز پارٹی شعبہ خواتین کی مرکزی صدر و رکنِ فریال تالپور نے بھی نذیر ڈھوکی کی رحلت پر اظہارِ تعزیت کیا ہے۔

پیپلز پارٹی کی سیکریٹری اطلاعات شازیہ مری نے نذیر ڈھوکی کی خدمات کو خراج تحسین پیش کرتے ہوئے رنج اور غم کا اظہار کیا ہے۔راہنما پیپلز پارٹی نثار کھوڑو اور دیگر پارٹی راہنماوں نے اپنے پیغامات میں ندیر دھوکی کی رحلت کو پارٹی کے لیے بڑا خلا قرار دیا ہے. سی این این اردو کے عملہ نے اپنے پیغام میں نذیر ڈھوکی کے ساتھ رابطہ کاری کو شاندار تجربہ قرار دیتے ہوئے ان کے درجات کی بلندی کے لیے دعا کی کی ہے۔

اپنا تبصرہ لکھیں