اسلام آبادسوشل میڈیا کے ذریعے خاتون کو ہراساں کرنے والا ملزم گرفتار

شکایت پر ایف آئی اے سائبر کرائم سرکل اسلام آباد کی فوری کاروائی۔سوشل میڈیا کے ذریعے خاتون کو ہراساں کرنے والا ملزم گرفتار کر لیا گیا۔

ملزم سجاد اشرف کو چھاپہ مار کاروائی میں راولپنڈی سے گرفتار کیا گیا۔ملزم سجاد اشرف نے متاثرہ خاتون کی قابل اعتراض تصاویر وٹس ایپ پر شئیر کیں۔ملزم مذکورہ تصاویر کی بنا پر متاثرہ خاتون کو بلیک میل کرنے میں ملوث رہا ہے۔

ترجمان ایف آئی اے کے مطابق ن ملزم نے متاثرہ خاتون کی تصاویر خاتون کے اہل خانہ سے بھی شئیر کیں۔ایف آئی اے سائبر کرائم نے ملزم کو گرفتار کر کے تفتیش کا آغاز کر دیا گیا ہے۔

اپنا تبصرہ لکھیں