برطانیہ میں کراسبو حملے میں تین خواتین کو قتل کرنے کے شبے میں ایک شخص گرفتار

سی این این اکے مطابق ہرٹ فورڈ شائر کانسٹیبلری نے جمعے کو کہا کہ “ایک شخص کو اب منگل کی شام ہونے والے تہرے قتل کے سلسلے میں گرفتار کیا گیا ہے۔”

بی بی سی کے ہارس ریسنگ کے مبصر جان ہنٹ کی اہلیہ 61 سالہ کیرول ہنٹ اور ان کی بیٹیاں 28 سالہ ہننا ہنٹ اور 25 سالہ لوئس ہنٹ کو حملے کا نشانہ بنایا گیا۔

یہ تینوں بوشے قصبے کے ایک گھر میں شدید زخمی حالت میں پائے گئے اور بعد میں ہسپتال میں دم توڑ گئے۔ تفتیش کے ایک حصے کے طور پر ایک کراسبو برآمد کیا گیا تھا، جسے پولیس کا خیال ہے کہ “ٹارگٹڈ واقعے” میں استعمال کیا گیا تھا۔

اپنا تبصرہ لکھیں